حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایام کرونا میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام) کے متعلق آیت اللہ جعفر سبحانی کے پیغام کا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور راہ امام حسین علیہ السلام میں شہید ہونے والوں پر سلام ہو اور شہدائے حق بالخصوص شہدائے دشت کربلا پر بے حد درود و سلام ہوں۔
ماہ محرم و صفر کے ایام عزا داری کے ایام ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کے دل ان کی محبت سے چھلک رہے ہیں۔ وہ ان دو مہینوں میں عزاداری کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی فرمایا ہے کہ ہمارے پاس جو کچھ موجود ہے وہ محرم و صفر کی برکت کی وجہ سے ہے لیکن افراد اور معاشرے کی صحت و سلامتی کی حفاظت بھی فرائض میں سے ہے۔
صحت و سلامتی سے متعلق حکام کو چاہیے کہ وہ لائحہ عمل اس طرح ترتیب دیں کہ عزاداری سید الشہداء سلام اللہ علیہا بھی انجام پائے اور معاشرہ کی صحت و سلامتی بھی محفوظ رہے۔ خداوند عالم تمام بشریت کو اس مصیبت سے نجات دے۔
قم، جعفر سبحانی